موت سے کس کو رستگاری ہے
آج اُن کی کل ہماری باری ہے
موتی تالاب گلی نمبر 5 کی مشہور و معروف شخصیت عبدالستار گٹھنی والے کے پوتے ظہیر الحق لالے کے لڑکے محمد یاسین لالے،و شفیق احمد خادم قصاب
باڑہ مسجد کےبھائی فیضان احمد کے والد محترم محمد فاروق کا انتقال ہو گیا ہے۔۔انا للہ وانا الیہ راجعون
تدفین 10 رمضان المبارک صبح بعد نماز فجر بڑا قبرستان میں عمل میں آئی ۔
مرحوم با لے سیٹھ کمپاؤنڈ کے پیچھے رہائش پذیر تھے ۔ رات میں ایک بجے کے قریب اپنی پوتیوں کو کھلا کر آئے۔۔اچانک دل کا دورہ پڑنے کے سبب داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔۔پسماندگان میں بیوہ،دو صاحبزادگان اور چھ بھائی ،ایک بہن موجود ہے۔۔ایک بھائی ممبئی میں درس و تدریس سے وابستہ ہیں ۔دُعا کریں رب کائنات مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔آمین
شریکان غم ۔قاری ظل الرحمن امام قصاب
باڑ ہ مسجد و مصلیان کرام،پاپے برفی والے،حاجی شاہد الیاس ،رفیق کتاب والے ،مظفر چاچا، فرید احمد،وسیم کتابی سٹی بکڈپو،حاجی شاہد انجم ثنا بکڈپو،عميس جنتا برتن،عبدالرحمن،رمضان کاتب،و اہلیان محلہ موتی تالاب مالیگاؤں