کھام گاؤں(واثق نوید) مہاراشٹرا اسٹیٹ بورڈ کے ذریعہ ریاست مہاراشٹر میں جماعت دہم کے امتحانات جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اج ہوئے جماعت دہم کے ریاضی حصہ اول کے پرچے میں ہر سال کی طرح امسال بھی ترجمہ اور پرنٹ کی ہوئی غلطیوں کی وجہ سے طلبہ تذبذب کا شکار ہو گئے.
اج کے پرچے میں سوال نمبر دو کے B کے چوتھے بٹ میں " غلط ملط " پرنٹ ہوا ہے جبکہ اسکے بجائے " خلط ملط " ہونا چاہئے تھا اسی طرح سوال نمبر 3 کے B کے چوتھے بٹ میں پاشہ پرنٹ ہوا ہے جبکہ مضمون ریاضی میں ایسا کوئی لفظ ہی نہیں ہے اس کے بجائے پانسہ ہونا چاہیے تھا، اسلئے سوال نمبر دو کے دو مارکس اور سوال نمبر 3 کے 3 مارکس اسطرح منجملہ 5 طلبہ کو دینے کے احکامات جاری کیے جانے کا ایک لیٹر آج لاتور بورڈ کے سیکریٹری صاحب کو دبایا اور دوبارہ اسطرح کی غلطیاں نہ ہونے دینے کا مطالبہ کیا گیا۔
اسطرح کی غلطیاں مسلسل کئی سال سے ہورہی ہیں ۔جبکہ ہر سال محمد عبدالودود سر صدر مدرس نوبل ہائی اسکول ناندیڑ اسکے خلاف آواز بلند کرتے رہتے ہیں اور طلبہ کو اسکے مارکس بھی مل جاتے ہیں ، لیکن سوال یہ پیدا ہوتاہے کہ امتحان گاہ میں ایسے غلط ترجمہ یا پرنٹ کی وجہ سے جو طلبہ اس وقت مشکلات کا سامنا کرتے ہیں ۔ اسکا کوئی بدل ہوسکتا ہے کیا، اسطرح کے سوالات طلبہ ، اولیاء طلبہ و اساتذہ پوچھ رہے ہیں۔
آپ اساتذہ سے گزارش ہے کے اپنے اپنے بورڈ میں ابھی آج اسطرح کا لیٹر دیں اور طلبہ کے لئے مارکس کی مانگ کریں ۔