کھام گاؤں (واثق نوید) لشکریہ نور بانو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں گذشتہ دنوں آرٹ کی نمائش منعقد ہوئی۔ جس کا افتتاح کیندر پر مکھ دھورندر نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی ڈاکٹر ستیش کھڑ سے موجود تھے ۔ گاؤں کی اردو مراٹھی پرائمری اسکول کے سیکڑوں طلباء و طالبات نے نمائش کو دیکھا۔ ادارہ ہذا کے پنجم تا دو یاز دہم کے طلباء و طالبات نے نمائش کے لئے اپنے اپنے ڈرائنگ کے نمونے پیش کئے۔ جن میں سے چھ آرٹ نمونوں کو اول ، دوم اور سوم انعامات کے لئے کے منتخب کیا جنھیں ملت ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سرٹی فکیٹ اور اور ادارہ کی جانب سے سے شعور جنوں کی جلدیں بطور تحفہ دی گئی ، انعامات حاصل کرنے والوں کو کیندر پر مکھ اور ادارہ کی جانب سے اول انعام نقد پانچ سو روپیے، دوم تین سور و پئے اور سوم دو سو روپئے دیئے گئے ۔ انعامات پانے والے حقدار طلباء وطالبات میں فائزہ ارم عظیم اللہ خان ، صائمہ پروین شیخ یاسین، المیرہ تحرین شیخ شفیق ، روئیزه ماهین ارشاد بیگ، ماہین انجم نفیس اللہ خان اور از لفہ عدین ناظم خان شامل ہیں ۔
جلسہ تقسیم انعامات میں ادارہ کے صدر غنی غازی، جنرل سکری محمد ذیشان ، ملت ویلفیئر ٹرسٹ لاکھن واڑہ کے سکریٹری شیخ مجیب معاون مدرس ایوب خان پٹھان اور پرنسپل محمد ذاکر حسین موجود تھے۔