کھام گاؤں (واثق نوید) لشکر یہ نور بانو ہائی اسکول اینڈ محمد شریف جونیئر کالج لاکھن واڑہ ضلع بلڈھانہ میں گزشتہ روز سہل ممتنع کے اشعار کا تحریری امتحان منعقد ہوا جس میں درجہ ہشتم تا و یاز دہم کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔
جن میں سے اول دوم سوم مقام پانے والے ۲۱ طلباء و طالبات کو انعام کا حقدار قرار دیا گیا جن میں جماعت ہشتم کی عفیفہ راحین شیخ کلیم ( اول ) ، جماعت ہشتم کی عشقیہ فردوس محمد رفیق ( دوم ) جماعت ہشتم کی عفیفہ مہرین نوشاد اللہ خان (سوم) ، جماعت نہم A کی اشنا منم امان خان ( اول ) ، جماعت نہم A از لفہ عدین ناظم خان ( دوم ) ، جماعت نہم A کی نکہت انجم افروز خان، جماعت نہم B کے ارشد احد محمد جابر (اول) ، جماعت نہم B کے ارسلان احمد اعجاز احمد ( دوم ) ، جماعت نہم B کے شیخ عیان شیخ مستان (سوم)، جماعت یاز دہم کی نزہت فاطمہ افروز خان (اول) ، جماعت یاز دہم کی شازیہ مہک تصور خان ( دوم ) ، جماعت یاز دہم کی نازمین فردوس رضاء اللہ خان (سوم) کے طلباء طالبات شامل ہیں متحن کے فرائض کلاس ٹیچر نے انجام دیئے۔