. برہان پور( اعجاز احمد راہی کے ذریعہ) مدینتہ الاولیاء دارالسرور شہر برہان پور کے طالب علم اویس احمد الطاف احمد سمیت آٹھ طلباء کو گریجویشن اور عالم کورس کی تکمیل پر دستار سے نوازا گیا۔
امت محمد یہ کے افراد کے سامنے دنیا اور آخرت کو سنوارنے اور بنانے کا تصور بلکل واضح ہے-اپنی تعلیمی ترقی کے ساتھ ہندوستانی مسلمانوں نے اپنے علمائے کرام کی سرپرستی اور رہنمائی میں اس مشن پر کام کرنا شروع کر دیا ہے،برادران وطن کی ایک تنظیم نے جس طرح ایک صدی کی محنت سے برادران وطن کو متحد کرنے کا عزم کیا ہے ٹھیک اسی طرز پر مسلمانانِ ہند بھی اب تعلیم کے میدان میں اپنے قدم آگے بڑھاتے ہوئے برادران وطن کے شانہ بشانہ چلنے کے ساتھ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کوشاں ہیں-
جس کے نتائج بھی الحمدللہ دیکھنے کو مل رہے ہیں کہ ہندوستانی مسلمان عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کر کے اپنی دنیا اور اپنی اخرت کو بنانے اور سنوارنے کے ساتھ مُلک کی ترقّی اور خوشحالی کے لئے سنجیدگی سے کوشاں ہیں-
کُچھ ماہ قبل سوشل میڈیا کے ذریعے یہ خبر وائرل ہوئی تھی کہ کیرالہ میں ملت کے 50 افراد نے قانون کی ڈگری حاصل کر کے امت کو انصاف دلانے کا عزم کیا ہے-اِسی کڑی میں ایک اور خبر سامنے آئی ہے کہ دینی اور عصری تعلیم کا حسین سنگم اور شہر اندور کا مشہور ادارہ طیبہ کالج آف انٹیگریٹڈ اسٹڈیز میں بڑے ہی تزک واحتشام کے ساتھ تیسرا جشن دستار علم وفضل منایا گیا۔
اس تقریب میں کل 8 طلبہ کو عصریات میں گریجویشن اور دینیات میں عالم کورس کی تعلیم مکمل کرنے پر مفتی اعظم مالوہ مفتی محمد نور الحق نوری صاحب کے دست مبارک سے دستار علم وفضل سے نوازا گیا۔
مفتی صاحب نے فارغین طلباء عزیز کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ: عزیز بچوں! اب آپ عالم بن چکے ہیں، آپ کے سروں پر یہ دستار اس لیے باندھی گئی ہے تاکہ اب آپ ذمہ دار بن جائیں، قوم و ملت کے عروج و ترقی کے لیے غور و فکر کرنا شروع کردیں۔ مزید انھوں نے کہا کہ اپنے ادارے سے ہمیشہ جڑے رہیں؛ کیوں کہ جب پھول اپنے درخت سے الگ ہوجاتا ہے تو اس کی قدر و قیمت کم ہو جاتی ہے۔
اس پروگرام کا افتتاح حافظ ایان کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جب کہ طیبہ کالج کے طلباء نے عربی نشیدے اور نعتیں پڑھیں،نظامت کے فرائض استاد ظہور مصباحی صاحب( بہاری) نے اپنے منفرد انداز میں انجام دیئے- کالج کے ڈائریکٹر استاد ابو بکر صدیق نورانی نےچادر پوشی اور مومینٹو پیش کرکےتمام مہمانوں کا پر جوش استقبال کیا اور ادارے کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کی بنیاد اس لیے رکھی گئی ہے تاکہ قوم مسلم کے بچوں کو ایک ساتھ ایک ہی چھت کے نیچے عالم بنانے کے ساتھ ساتھ گریجویٹ بھی بنایا جائے۔
قارئین حضرات کی معلومات کے لیے بتا دیں کہ طیبہ کالج اپنی نوعیت کا منفرد المثال ادارہ ہے،جہاں 7 ویں پاس طلباء کو عالمیت کے ساتھ ساتھ پورے 8 سال فری میں قیام وطعام کےساتھ گریجویشن کرانے کا مکمل کورس بھی کرایا جاتا ہے۔اس با وقار تقریب میں برہان پور کے پہلے طالب علم اویس احمد الطاف احمد ساکن حریر پورہ برہان پور کو بھی دستار فضیلت سے نوازا گیا. بتا دیں کہ ان کے والد جناب الطاف احمد دیہی علاقوں کے ہفتہ واری ہاٹ بازاروں میں پھیری کر کے اپنے اہلِ خانہ کی کفالت کرتے ہیں-
ایک وقت کھانا مت کھانا لیکن اپنے بچوں کو پڑھانا کے محاورے پر عمل کرتے ہوئے انہوں نے اپنے بچے کو عصری تعلیم کے ساتھ عالم دین بنوایا ہے -اویس احمد برہان پور کی مشہور و معروف شخصیت اور سرکاری معلم الحاج اعجاز احمد راہی صاحب کے سگے بھانجے ہیں-
اندور کے مشہور تعلیمی ادارے سے جن 8 طلباء کو دستار سے نوازا گیا. انکے اسم گرامی ہیں...
1..اویس احمد الطاف احمد برہان پور
2.....جنید انصاری برہان پور.
3.....عبدالمغیث اندور
4..... عبدالمتین اندور
5.... ..آل رسول اندور
6.....رضاالمصطفے انصاری اندور.......
7......حسنین انصاری بھونڈی مہاراشٹر....
8......فیضل شیخ دیواس.................
واضح رہیکہ مدرسہ اندور شہر کے کھجرانہ میں گذشتہ 11 سالوں سے کیرلا کی شاخ اور مقامی سربراہان انتظامیہ کمیٹی کے تحت چل رہا ہے- خواہش مند حضرات اس ادارے کی مزید معلومات حاصل کر کے اس ادارے میں اپنے بچوں کا داخلہ کرا سکتے ہیں-آور اپنے بچوں کا مستقبل روشن کرا سکتے ہیں۔
مزید معلومات کے لئے طیبہ کالج کے حسب ذیل موبائل نمبر پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں
8889995739
8604168868
9644006854
طالب دعا.....
الحاج اعجاز احمد راہی برہان پور 9098220148