جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) شہر کی بہشتی پنچ کمیٹی نے برادری کے نوجوانوں کو جوڑنے کے مقصد سے مقامی سطح پر یک روزہ بہشتی کرکٹ پریمیم لیگ کا انعقاد کیا جس میں کل پانچ ٹیموں نے شرکت کی اس کا فایئنل مقابلہ سوپر واشنگ سینٹر و اختر ریئل اسٹیٹ کے درمیان کھیلا گیا جس میں سوپر واشنگ سینٹر نے شاندار مظاہرہ کرکے بآسانی مقابلہ جیت لیا۔اسی طرح شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انس عباسی نے ١١٨رنز بناۓ اور مین آف دی سیریز کا خطاب حاصل کیا.تو معین بہشتی نے ٩وکیٹس لے کر تاریخ رقم کی۔
ونر ٹیم کو ضلع مسلم منیار برادری کے صدر فاروق شیخ کے دست مبارک سے تو رنر ٹیم کو فخرالدین بہشتی کے دست مبارک سے ٹرافی دیکر نوازا گیا اس موقع پر شہر بہشتی پنچ کمیٹی کے صدر اکرم بہشتی ،سیکریٹری مشتاق بہشتی ،نائب صدر رفیق بہشتی ،خازن نور بخش بہشتی ، جوائنٹ سیکرٹری مصطفیٰ بہشتی، کمیٹی کے اراکین الحاج ایوب بہشتی ،اختر بہشتی ،عمران بہشتی ،آصف بہشتی ،عبدالرشید بہشتی ،محسن بہشتی ،و عبداللہ سمیت دیگر اراکین و معززین موجود تھے۔