جلگاؤں(عقیل خان بیاولی) مجلسِ ہند مشاورت" دعوتِ اسلامی ہند "کے قومی نگران سیّد عارف علی عطاری سلمہ الباری کی بروز جمعہ ٨ مارچ کو شہربھوساول میں تشریف آوری ہوئی۔ آپ نے فیضان مدینہ مسلم کالونی کا افتتاح فرمایا۔
اسی کے ساتھ ہی بعد نمازِ عشاء استقبالِ ماہ رمضان المبارک کے موضوع پر سنتوں بھرا خصوصی بیان فرماتے ہوئے۔احادیث مبارکہ بھی بیان کی کہ اللہ کے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا" کہ میری امت کو ماہ رمضان میں پانچ چیزیں ایسی عطا کی گئیں جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو نہ ملی۔
ان میں سے ایک یہ ھے کہ جب رمضان المبارک کی پہلی رات ہوتی ھے تو اللہ پاک ان کی طرف رحمت کی نظر فرماتا ھے اور جس کی طرف اللہ پاک نظر رحمت فرمائے اسے کبھی بھی عذاب نہ دے گا۔
ساتھ ہی ساتھ رکن شوری نے عاشقان رسول کی ذہن سازی کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ اس بار ماہ رمضان کا استقبال اپنے گھروں کو سجا کر کیجئے۔
نیز مساجد کو آباد کرنے اور مساجد سے دل لگانے کی فضیلت کو بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ" کل بروز محشر اللہ پاک سات قسم کے لوگوں کو عرش کا سایہ عطا فرمائے گا۔
جس دن اس کے عرش کے علاوہ کوئی سایہ نہ ہوگا اور ان میں سے ایک وہ ھے جس کا دل مسجد میں لگا رھے
ساتھ ہی آپ نے فرمایا کی ہم تلاوت نماز جیسی عبادت کے ساتھ ہی اپنے غریب پڑوسی رشتےداروں کا بھی خوب خیال رکھیں کہ ان کے رمضان کیسے گزر رہے ہیں۔
ان کا مالی تعاون بھی کریں موصوف نے بتایا کہ دعوت اسلامی ہند کا فلاحی شعبہ جی این ار ایف بھی رمضان المبارک میں ہزاروں غریب مسلمانوں کو راشن کٹ کے ذریعے مدد کرتا ہے آپ بھی اس میں اپنا حصہ ملائیے۔۔
اس اجتماع میں مدرسۃ المدینہ غیر رہائشی سے ناظرہ مکمل کرنے والے طلبہ اکرام کوسیّد صاحب کے دستِ مبارک سے اسناد سے نوازا گیا ساتھ ہی وقار عطاری' نے بتایا کے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پورے ہند بھر میں مختلف مقامات پر رمضان المبارک میں ایک ماہ کے اعتکاف ہوتے ہیں ناسک ڈویژن میں بھی ناسک شہر میں یہ اعتکاف ہونے جا رہا ہے۔
جس میں انفرادی عبادت کے ساتھ ہی وضو غسل نماز نماز جنازہ قرآنِ پاک مختلف دعائے سنت اداب سکھائی جاتی ہے اُنہوں نے گذارش کی کہ آپ اس اعتکاف میں یا آپ کے شہر میں ہونے والے آخری عشرے کے اعتکاف میں ضرور شرکت کرین اس اجتماع میں
ناسک ڈویژن صدر عبدالستار عطاری , رکن ہند مشاورت حاجی سلیم عطاری, اور دیگر ذمہ داران کے ساتھ ہی کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی
اس اجتماع کو کامیاب بنانے میں زبیر عطاری شعیب عطاری اور شہر کے دیگر ذمہ داران و مبلغین نے کوشش کی۔