جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) فیضانِ مدینہ کا افتتاح ، تقسیم اسناد اور سنتوں بھرے بیان۔ مجلسِ ہند مشاورت" دعوتِ اسلامی ہند "کے قومی نگران سیّد عارف علی عطاری سلمہ الباری کی شہر بھو ساول میں تشریف آوری ہو رہی ہے مورخہ 8 مارچ بروز جمعہ فیضان مدینہ میں جمعہ کی نماز سے فیضانِ مدینہ مسجدِ امین کا افتتح فرمائیں گے اسی کے ساتھ رات 8 بجے سے استقبالِ ماہ رمضان المبارک کے موضوع پر سنتوں بھرا خصوصی بیان فرمائیں گے.
اس اجتماع میں مدرسۃ المدینہ غیر رہائشی سے ناظرہ مکمل کرنے والے طلبہ کوسیّد صاحب کے دستِ مبارک سے اسناد دیکر سے نوازا جائے گا اجتماع میں دعوت اسلامی کے مہاراشٹر صدر وقار عطاری' ناسک ڈویژن صدر عبدالستار عطاری, رکن ہند مشاورت حاجی سلیم عطاری, اور دیگر ذمہ داران بھی تشریف لا رہے ہیں اجتماع میں کثیر تعداد میں شرکت فرماکر ثواب دارین حاصل کرے ایسی گزارش جلگاؤں ضلع صدر زبیر عطاری، شہر صدر شعیب عطاری نے کی ہے۔