جلگاؤں: ( عقیل خان بیاولی) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیر اہتمام جاری اقرا بی ایم جین پرائمری اسکول میں تلاوت قرآن پاک سے جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا آغاز کیا گیا۔صدارت سوسائٹی کے نائب صدر ڈاکٹر اقبال شاہ نے کی۔جماعت اول تا چہارم کے طلباء وطالبات نےنعت پاک، تقاریر اورسوالات و جوابات پیش کیے۔پروگرام کے بعد حصہ لینے والے تمام طلباء وطالبات کو نائب صدر ڈاکٹر اقبال شاہ ، ڈائریکٹر غلام نبی باغبان اور صدر مدرس اسلم خان کے دست مبارک سے انعامات تقسیم کیے گئے۔نظامت کے فرائض شگفتہ شیخ نے انجام دیے۔اس وقت حفیظ النساء شیخ،سید خورشید علی،جمیلہ شیخ،سمیرہ سید،رضوانہ شیخ،نبیلہ شیخ،امبرین شیخ ،عمران خان اور عرفان خان موجود تھے۔رفعت بانو کے رسمِ شکریہ پر اختتام ہوا ۔
اقرا بی ایم جین پرائمری اسکول میں جلسہ" سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم" کا انعقاد
مارچ 05, 2024
0
Tags