کھام گاؤں (واثق نوید) سائنس،
تکنالوجی اور کمپیوٹر کے دور جدید میں اقلیتی طلباء وطالبات کو مقابلہ جاتی امتحانات کے لئے خود کو مستعد رکھنا چاہیے آمنہ عزیز اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج دیول گاؤ راجا ضلع بلڈھانہ میں منعقدہ بر ارتعلیمی کارواں کے جلسہ تقسیم انعامات میں کارواں کے سربراہ وصدر سابق وزیر حکومت مہاراشٹر خان محمد اظہر حسین نے ان خیالات کا اظہار کیا۔
گذشتہ برس کارواں کے زیر اہتمام پنجم ہشتم اور دہم کے طلباء و طالبات کے مابین مقابلہ جاتی امتحانات ہوئے تھے جن میں برار کے پانچوں اضلاع کے ۳۲۰۰۰ بچوں نے شرکت کی تھی جن میں اول دوم اور سوم انعامات کے حقدار طلباء میں تقریباً 7 لاکھ روپے کے انعامات تقسیم کئے گئے ہیں۔
بلڈھانہ کے طلباء و طالبات میں انعامات کی تقسیم دیول گاؤں راجا میں حاجی عالم کو ٹکر کی رہنمائی میں یہ جلسہ منعقد کیا گیا تھا جس میں صدر جلد غنی غازی نے اردو اسکولوں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پرزور دیا۔ اس موقع پر سرفراز نواز خان اقبال کو ٹکر، سبکدوش معلم عبد الحمید بی ایم پٹھان ۔ حاجی عنایت کوٹکر، مشیر خان کو ٹگر، نگر سیوک اسماعیل باغبان ، ہیڈ ماسٹر عبد العظیم الدین، حاجی حنان پٹھان عبدالحئی شیخ، شیخ قدیر ، رفیق بھائی کے علاوہ طلباء و طالبات معززین شہر اور اساتذہ کرام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر مقررین نے ادارہ ہذا کی تعلمی ترقی کی خوب سراہنا کی پرنسپل شارق نایاب نے نظامت کے فرائض انجام دیئے جبکہ رسم شکریہ الطاف کو ٹکر نے ادا کی تقریب کے خاتمہ پر تمام شرکاء مندو میں طلباء وطالبات اور مہمانوں کے لئے پر تکلف ضیافت کا اہتمام کاشف کو ٹکر کی نگرانی میں کیا گیا تھا۔