کھام گاؤں (واثق نوید) مولا نا عظیم الدین ندوی صاحب (صدر جمعیة علما ضلع آکوله ، و مہتم مدرسہ احیاء السنہ ہیوڑ کھیٹر ضلع آکولہ) کی اہلیہ محترمہ کا 47 / سال کی عمر میں اچانک انتقال ہو گیا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون . 8 / مارچ 2024 بروز جمعه عصر سے مغرب کے درمیان آکوٹ سے بذریعہ آٹو ہیوڑ کھیٹر آرہی تھیں،
راستے میں ٹرک نے آٹو کو ٹکر ماری ، جس کی زد میں آکر کمر اور پیر شدید زخمی ہوا اور کافی مقدار میں خون بہنے لگا ،
فورا مقامی اسپتال ( آکولہ) میں ایڈمٹ کیا گیا لیکن جانبر نہیں ہو سکیں اور رات ایک بجے داعی اجل کو لبیک کہا۔ مرحومہ صوم و صلاۃ کی پابند انتہائی نیک خاتون تھیں، علماء نواز اور دینی جذبہ سے سرشار تھیں ۔ پسماندگان میں دولڑکے اور ایک بیٹی ہے، 9 مارچ بروز سنیچر آبائی قبرستان میں بعد نماز عصر تدفین عمل میں آئی۔
جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے کارگزار صدر حضرت مولانا حافظ مسعود احمد حسامی صاحب، جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا حلیم اللہ قاسمی صاحب، جمعیۃ علماء ضلع با بلڈانہ کے صدر حافظ خلیل اللہ صاحب نے مرحومہ کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان کی خدمت میں تعزیت مسنونہ پیش کی ، اور دعا فرمائی کہ اللہ رب العزت مرحومہ کی نیکیوں کو قبول فرمائے ، ان کے درجات کو بلند فرمائے ، اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔ ائمہ مساجد، ذمہ داران مدارس عربیہ، جماعتی احباب، اور عامۃ المسلمین سے درخواست ہے کہ مرحومہ کے لیے ایصال ثواب اور دعا مغفرت کا اہتمام فرمائیں۔