زکوٰۃ صدقات و خیرات سے انکی مالی امداد کی جاتی ہے تاکہ مسلم سماج کا مالی اعتبار سے کمزور طبقہ بھی خود کفیل بن کرکے زکوٰۃ کا ادا کرنے والا بن جائے ۔
اسلام میں نماز ، روزہ ، حج ،کی طرح زکوٰۃ ، کا بھی مختلف نوعیت کے حامل مسلمان مرد و عورت پر متعینہ مقدار اور وقت پر ادا کرنا فرض ہے۔ خصوصاً رمضان المبارک میں مسلمان اپنی اپنی زکوٰۃ ادا کرنے کا اہتمام کرتے ہے ہم سب جانتے ہے کے جمعیت علماء ہند ملک بھر میں پورے سال رفاہ عامہ کے کاموں کو بخوبی انجام دیتی رہتی ہے جمعیت علماء ہند قوم ملت ہی نہیں بلکہ بلا امتیاز مذہب ذات پات ملک عزیز کے ضرورت مند افرادتک پہنچ کر تقویت پہنچاتی ہے اسی لیے ملک کی ایک فعال تنظیم ہے۔ اور اس کے فلاحی کاموں کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا ہے ۔
شہر لونارمیں امسال بھی جمعیت علماء ہند یونٹ لونار نے ریاستی صدر حافظ ندیم صدیقی اور مفتی روشن صاحب قاسمی جمعیت علماء ہند صدر ودربھ مہاراشٹر کی رہنمائی میں 12 مارچ تا 18 مارچ 2024 کے درمیان شہر لونار و قرب جوار کی مساجد میں روزہ داروں کے لیے امسال بھی 300 لیٹر روح افزاء اور 500 کلو گرام کھجور تقسیم کی گئی ۔
محمدی مسجد، مرکز مسجد ، راؤفیہ مسجد، گھر کل مسجد، گولی پورہ مسجد ،قبامسجد ، مدرسہ عرش انجام ، مسجد عمر بن خطاب شہر کی ان مساجد میں اور قرب جوار کی مساجد میں روزہ داروں میں شربت روح افزا اور کھجور تقسیم کرکے جمعیت نے فلاحی کام انجام دیا۔
اس کام میں جمعیت علماء ہند یونٹ لونار کے ممبران اور سماجی خدمتگار تعلقہ صدر حاجی رضوان جڈا ،کرامت خان ، مولانا شفیع الدین ملی ، صابر علی ، حاجی اکرام الدین ، حاجی نذیر خان ، حاجی شیخ وہاب صاحب ، اور دیگر ممبران نے بھی اپنا بھر پور تعاون پیش کیا ۔