کھام گاؤں (واثق نوید) شہر سے وامن نگر کی سمت جانے والے روڈ پر واقع ریلوے گیٹ 20 مارچ سے مستقل طور پر بند کردیا گیا ۔ آمد و رفت کے لیے گرامن پولیس اسٹیشن کے روڈ کا استعمال کرنے کی درخواست ریلوے محکمہ نے عوام سے کی ہے۔
معلوم رہے کہ جونا بس اسٹینڈ سے وامن نگر جانے والے روڈ پر ریلوے گیٹ واقع تھا ۔ مال گاڑی اور ریل گاڑی کی آمد و رفت کی وجہ سے یہ راستہ دن میں گھنٹوں بند رہتا تھا جس کی وجہ سے عوام کو بہت پریشانی ہورہی تھی ۔ اس بات کو محسوس کرتے ہوئے مقامی رکن اسمبلی ایڈوکیٹ آکاش فونڈکر نے مرکزی وزیر نتین گڈکری سے رابطہ قائم کرکے اس پریشانی کو ختم کرنے کے لئے زیر زمیں راستے کا مطالبہ کیا تھا ۔ اس مطالبے کو منظور کرتے ہوئے 15 کروڑ روپئے منظور کئے تھے ۔ اس کا آج سے باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے ۔ اس لئے اس گیٹ کو مستقل طور پر بند کردیا گیا ۔