یروشلم ( سیاست) اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے اطراف آہنی باؤنڈری نصب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (او آئی سی) نے باؤنڈری کی تنصیب اور آمد و رفت محدود کرنے کی اسرائیلی کوشش کی مذمت کی ہے۔ دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی حملہ بھی جاری ہیں جن میں شہداء کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 31 ہزار 490 ہوگئی ہے۔