مالیگاؤں ۔انصاری انعام الرحمان سر قوم کا ایک مخلص خادم اور تعلیمی لائن سے اپنے آپ میں ایک نمایاں مقام رکھنے والی شخصیت کا نام ہے آپ کے اس طرح اچانک انتقال سے پورے شہر کے تعلیمی سماجی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی کلکتہ کی کسی مسجد میں نماز کے لئے گئے تھے اور وہاں کوئی تعمیری کام جاری تھا کسی وجہ سے گر گئے اور نیچے بیسمینٹ میں جا گرے شدید چوٹ لگی فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
لیکن زندگی موت کے بیچ جاری کشمکش ختم ہو گئی اور اپنے مالک حقیقی سے جا ملے.... ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین
تدفین یکم رمضان المبارک کو بڑا قبرستان میں ہو گی۔
بعد نماز ظہر دوپہر 3 بجے بڑا قبرستان جنازہ لے جایا جائے گا ۔ان شاء اللہ