پریس ریلز ۔ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد کے دیہات تلے گاؤں کا رہنے والا افروز خان نامی بچے کے دل میں قرآن پاک حفظ کرنے کی تڑپ نے جب انگڑائیاں لی تو اس کے والدین نے ریاست کے تمام شہروں میں نابیناوں کے دینی مدرسہ کی تلاش شروع کی تاکہ ان کا بچہ حفظ قرآن پاک کی دولتوں سے مالا مال ہوجائے. نابیناوں کے دینی مدرسہ کی تلاش نے در بدر بھٹکنے کے بعد جب انھیں معلوم ہوا کہ ضلع ناسک کے شہر مالیگاؤں میں صوفئی ملّت حضرت صوفی غلام رسول صاحب قادری علیہ الرحمہ کے قائم کردہ بینا و نابیناوں کا مدرسہ دارالعلوم فیض القرآن کامیابی سے جاری ہے جہاں بینا طلباء کے علاوہ نابیناوں کو بھی دینی تعلیم کے علاوہ قرآن کریم حفظ کی ترغیب بھی دی جاتی ہے.
مذکورہ باتوں کا علم ہوتے ہی افروز کے والدین نے صوفئ ملّت صاحب سے رابطہ قائم کرتے ہوئے اپنے بچے کا داخلہ کردیا. یوں افروز خان نے مدرسہ میں مفت قیام و طعام کے ہمراہ اپنے تعلیمی سلسلہ آغاز کرتے ہوئے حفظ قرآن پاک کا سلسلہ جاری کردیا. انھیں ایام میں کرونا و لاک ڈاؤن کا سلسلہ افروز خان کو تعلیمی مدارج طے کرنے مانع رہا تھا. لاک ڈاؤن کا خاتمہ ہوتے ہی حفظ قرآن پاک سلسلہ ایک پہر شروع ہوا اسی دوران افروز خان پر کینسر جیسے موزی مرض نے اپنی یلگار کردی کینسر سے اس کے چہرے رخسار بری طرح متاثر ہوگیا تھا مدرسہ کے ذمہ داران نے افروز خان کو اورنگ آباد کے اسپتال میں اس لیے داخل کیا کہ وہاں اس کے والدین کی نگرانی میں رہتے ہوئے اس کا علاج و معالجہ جاری رہے اور شفاء یابی کے مراحل طے کرجائے.
دوران علاج بھی افروز خان اسپتال کے بستر پر مسلسل قرآن کریم کا ورد کرتا رہا اسے معجزہ قرآن کہا جائے اورخدائے پاک کی کبریائی کا اعتراف کیا جائے کہ افروز خان کینسر جسے موذی مرض کو اس طرح شکست فاش دی کہ حفظ قرآن پاک مکمل کرنے کے لیے دوبارہ بینا و نابیناوں کا مدرسہ لوٹ آیا. اور انتہائی شدمد اور پوری دل جمئ سے مکمل حفظ قرآن پاک کی سعادت حاصل کرکے مدرسہ کی جانب سے قاضیِ اہلسنّت مالیگاؤں، شیخ الحدیث خانقاہ اشرفیہ، خلیفہ حضور تاج الشریعہ ماریسیس کے ہاتھوں دستار حفظ قرآن پاک کا حقدار کرار پایا.
اہل خیر حضرات کا دینی و ملی فریضہ ہیکہ وہ بینا و نابیناوں کا مدرسہ دارالعلوم فیض القرآن کو اپنے زکوۃ صدقات و عطیات سے مالی طور یوں مستحکم کر دیں کہ اگر آج یہاں 100 بینا و نابینا یتیم غریب ومستحق طلباء و طالبات علوم دینہ سے فیضاب ہورہے ہیں تو آنے والے دنوں میں یہ تعداد ہزاروں کو پار کرتے ہوئے دین اسلام کا پرچم بلند بالا آسمانوں پر لہرانے کا سبب بن جائے.
مخییران کی سہولیات کے دیے گئے نمبروں پر یہ بار کوڈ پر اپنی عطیہ کردہ رقومات روانہ کریں.
8485891177 / 9175001472