مالیگاؤں (پریس ریلیز) شہر عزیز کے مشہور و معروف انجینئر عرفان احمد صاحب کی سرپرستی میں جاری " بیسک سولار PV ٹیکنیشین کورس" بمقام ٹائٹانک بلڈنگ، دوسرا منزلہ ،بروز اتوار، 24 مارچ کو کامیابی کے ساتھ تکمیل کو پہونچا۔ یہ کورس سولارس کمپنی اور گلورئس اکیڈمی کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔
اس کورس کے ذریعے شہر کے بچوں کو ہنرمند اور خودکفیل بنانے کی کامیاب کوشش کی گئی۔ طالبات کےلئے بھی انتظام کیا گیا تھا۔کلاس کا وقت اس طرح رکھا گیا کہ جاب کرنےوالے افراد بھی اس میں آسانی سے حاضر ہو سکیں۔ بہترین تھیوری اور پریکٹیکل کے ساتھ "سولار انسٹالیشن سائٹ" کی وزٹ بھی کرائی گئی ۔طلباء کے سوالات کے اطمینان بخش جواب دیئےگئے۔۔
اس 15 روزہ سولار ٹریننگ کورس مکمل ہونے پر جلد ہی سرٹیفیکیٹ سے نوازا جائے گا۔اس سولار کورس کےماہر ٹرینر عبداللہ انصاری صاحب کی ذمہ داران اورطلباء کے ذریعے گلپوشی و پذیرائی کی گئی ۔اگلے بیچ کی تاریخ کا اعلان جلد ہی کیا جائےگا۔