واشم(محمد شاکر ہمدرد)ماہ رمضان المبارک میں ایک نیکی کا بدل 70 نیکیوں کے برابر ملتا یہ اللہ رب العزت کا مومنین کے لیے اس ماہ میں مخصوص انعام ہے۔ اس ماہ کی برکات و ثمرات مسلمان محلوں میں چار سو دکھائی دیتی ہے۔
جن کو اللہ رب العزت نے مال دیا ہے وہ اپنی زکوٰۃ مدارس اسلامیہ ،رشتوں داروں ،قرابت داروں اور یتیموں میں ادا کرکے اللہ کا شکر بجا لاتے ہیں اورخوب عبادت کرتے ہیں۔اس طرح بہترین ثواب کے حقدار بنتے ہیں اپنے اپنے علاقوں میں مختلف تنظیموں سے جُڑے افراد بھی مستحقین میں ضرویات زندگی کی اشیاء پیکنگ کرکےتقسیم کرتے ہیں اسی طرح امسال بھی جماعت اسلامی ہند یونٹ ریسوڑ ضلع واشم کی جانب سے شہر ریسوڑ ،اطراف و اکناف میں 150 تحفہ رمضان راشن کیٹ تقسیم کیا گیا۔
اس کارخیر کے پیچھے یہی مقصد کار فرما ہے کے ان لوگوں کو راحت وسکون پہنچانا ہے جو مالی تنگ دستی کے سبب معاش کی تکمیل میں اس ماہ کی مُبارک ساعتوں سے محروم نہ رہ جائے ۔حاجت مندوں اور ضرورت مندوں و مساکین ، بیوہ اور مستحقین افراد کے گھروں تک راشن کیٹ پہنچائی جاتی ہیں۔ جس میں حسب ضرورت ، ضروری سامان تیل شکر دال مصالحے کھجور وغیرہ اس کیٹ کا حصہ ہوتے ہیں۔
ماہ رمضان المبارک جہاں رحمت و برکت و کا مہینہ ہے وہاں پر اللہ کے رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اس ماہ مبارک کو شہر المواسات کہاں ہے یعنی یہ مہینہ غم خواری، ضرورت مندوں اور حاجت مندوں کی ضرورت کا خیال رکھنا ۔اس کارخیر کو پائے تکمیل تک پہچانے میں امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ریسوڑ جناب شیخ رضوان صاحب ناظم ضلع شیخ وقار صاحب نے کلیدی کردار ادا کیا۔ محمدجنید سر ،وسیم احمد خان ،مصوراحمد ،اویس علی خان اظہرالدین ،عبید علی، محمد ندیم پاشامیرخان، محمد عارف،شیخ اویس،عمران خان نے بطور معاونین اپنا قیمتی وقت دے کر ان کیٹوں کو مستحقین کے گھروں تک کے پہنچانے میں اپنا بھرپور تعاون پیش کیا۔