زینب سید جاوید نے رمضان المبارک کے مکمل روزے رکھے
الحَمدُ اللہ
زینب سید جاوید نے پچھلے سال بیس روزے رکھے تھے ۔۔اس سال رمضان میں اس بچی نے مکمل 30 روزے رکھے۔۔
ساڑھے چھ سال کی عمر میں زینب سید جے ۔اے ۔ٹی ۔گرلس پرائمری اسکول میں سینئر ک جی۔میں زیر تعلیم ہیں
عصری تعلیم کے ساتھ یہ بچی ما شاء اللہ دینے تعلیم بھی حاصل کر رہی ہے۔۔
آپ دُعا کرے۔رب کائنات اس بچی کو دین اسلام کے مطابق اپنی مکمل زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے ۔( آمین )
الحَمدُ اللہ
محمد فرحان
عطا الرحمن نے 26 روزہ رکھا۔۔
دُعا کریں
اللہ پاک تا زندگی اس بچے کو
دین اسلام کے مطابق زندگی
گذارنے کی توفیق عطا فرمائے۔
( آمین )
شافیہ تمکین شعیب احمد خطیب
چلچلاتی دھوپ بھی مالیگاؤں کے ننھنےمنے روزہ داروں کا حوصلہ نہیں توڑ سکی ......!!!
اقصی کالونی کے معصوم محمد اذہان اور محمد عفان سخت دھوپ میں روزہ رکھنے پر بضد.....!!!!
خصوصی پیشکش:خیال اثر
ماہ رمضان المبارک اپنے اختتامی مراحل طے کررہا ہے. چلچلاتی دھوپ میں جہاں انسان تو کیا چرند پرند بھی بے حال ہیں ایسے گرم موسم میں 14 گھنٹوں کا اتنا طویل روزہ رکھنے میں اچھے اچھوں کی حالت خراب ہورہی ہے مگر قربان جائیے مالیگاؤں کے ان ننھنے منے بچوں پر جو چلچلاتی دھوپ کے باوجود روزہ رکھ ایک تاریخ رقم کررہے ہیں. اقصی کالونی کے ساکن عمران شاہ کے 6 سالہ محمد اذہان اور 10 سالہ محمد عفان رمضان المبارک کے روزے رکھنے پر بضد رہتے ہیں. جذبۂ ایمانی انہیں اپنے رب کی رضا میں راضی نہ رغبت رکھتی ہیں. ہر سال کی طرح امسال بھی معصوم بچوں نے اس چلچلاتی دھوپ اور گرمی کو اپنے جذبۂ ایمانی سے شکست دے دی ہے. مسجدوں میناروں کے شہر مالیگاؤں کے اقصی کالونی علاقے کے 10 سالہ محمد عفان عمران شاہ اور 6 سالہ اذہان عمران شاہ نے امسال سخت گرمی کے باوجود رمضان کے روزے پورے اہتمام کے ساتھ رکھتے ہیں. سحری کے لئے انھیں جگانے کی نوبت نہیں آتی. نصف شب وہ خود ہی بیدار ہو کر سحری کے لیے اٹھ کھڑے ہوتے ہیں. جلدی جلدی سحری کے بعد نماز فجر کے لئے مسجد روانہ ہو جاتے ہیں. ان کے والدین نے جب ان سے دھوپ کی شدت اور پانی کی پیاس کا عذر پیش کیا تو انھوں نے بڑی معصومیت سے جواب دیا کہ رمضان المبارک سال میں ایک بار ہی آتا ہے. جس نے ہمیں رمضان المبارک کا مقدس مہینہ عطا کیا ہے یہ دھوپ چھاؤں اور رات دن اسے کے عطا کردہ ہیں. چلچلاتی دھوپ اور پیاس کی شدت ہمارے ایمانی حوصلوں کو ہرگز نہیں توڑ سکتی.ہم رمضان المبارک کا روزہ ان شا اللہ اب ہر سال پابندی سے رکھتے رہیں گے.
نور بانو شیخ رحیم
عمر 7 سال
ساکن بڑودہ گجرات
پہلا روزہ رکھا
فلیشہ بانو شیخ محسن
ساکن سورت گجرات
عمر 5 سال.......
پہلا روزہ رکھی...
نواسی الحاج اعجاز احمد راہی برہان پور مدھیہ پردیش 9098220148
آج کا میرا پہلا روزہ
بلڈھانہ ( محمد شاکر ہمدرد ) میری دونوں دخترنیک اختر کے روزہ کی کہانی انہی کی زبانی میں فاطمۃ الزہرا عمر 5 سال 7 ماہ 20 دن آج بروز سنیچر 26 رمضان المبارک میرا پہلا روزہ تھا سحرسے روزہ افطار تک نہ میں نے کچھ پیا اور نہ ہی کچھ کھایا کچھ پیتی کھانی بھی کیسے میری پھو پھی صائمہ جبین ہی کیا ، پورے گھر کی نظر سی سی ٹی وی کیمرہ کی طرح ٹکی ہوئی تھی گھر پر سب نے روزہ رکھنے کے آداب پہلے ہی بتا دیئے تھے دن بھر ذکر اذکار اور کچھ حصہ آرام میں گزرا روزہ سحر سے عصر تک ٹھیک ٹھاک گزرا افطار سے کچھ وقت پہلے پانی کی پیاس محسوس ہوئی مارچ مہنے کی گرمی وہ بھی کھام گاؤں کی ، اللہ اللہ ہونٹ سوکھ گئے تھے ۔اللہ اللہ کرکے افطار کا وقت ہوا اذان کی آواز اللہ اکبر اللہ اکبر کانوں میں گونجی اور میں نے روزہ کھجور اور شربت روح افزا سے بسم اللہ پڑھ کر کھولا میں نے ہی نہیں بلکہ میری چھوٹی بہن زنیرا نشرح عمر 4 سال 3 ماہ 7 دن کا بھی آج پہلا روزہ تھا اس کو دیکھ کر مجھے تقویت ملی کہ وہ مجھ سے چھوٹی ہوکر بھی کیسے اپنے روزہ پر جمی ہوئی ہے دادا دادی کی بات بھی مجھے یاد ہے وہ کہتے روزہ دار سے اللہ خوش ہوتے ہیں اور ابو ہمیشہ کہتے کہ روزہ رکھنے سے جنت کے لیے ہمارے پوائنٹ بڑھ کر ڈبل ہوجاتے ہے ۔ بس پہلا روزہ سحر ذکراذکار آرام گھر پر سب کی نگاہ ہم دونوں پر جمی ہوئی تھی نیا جوڑا اور گلے میں ہار ، یہ تھا میرا اور میری بہن کاپہلا روزہ گھر میں سب خوش آپ بھی پڑھ کر ضرور خوش ہو رہے ہونگے آپ مجھے اور میری چھوٹی بہن کو مبارک باد اور دعا ئیں دے رہے ہونگے کہ اللہ نیک صالح ،حافظہ ، مومنا ، فرمانبردار ، دیندارخاتون بنائے دنیا و آخرت علم ، علم نافع دونوں جہاں کی خوشیاں نصیب کریں ۔ آمین
*نو برس کی عمر میں رمضان کے پورے روزے رکھنے والا طالب علم محمد سیف مزمل حسین*
نام : محمد سیف مزمل حسین
عمر : نو سال
جماعت : سوم
اسکول : سردار پرائمری اسکول
مدرسہ : نگینہ مسجدو مدرسہ
رہائش : اسلام آباد، مالیگاؤں
محمدحفیظ خان ابن محمد اویس خان کا پہلا روزہ
واشم (محمد شاکر ہمدرد) ننھے معصوم روزہ داروں سے متعلق خاص کر اس ماہ رمضان المبارک میں فلا ابن فلا کا پہلا روزہ اورمعصوم روزہ داروں کی تصاویر کے ساتھ خبر آپ پڑھتے ہے ۔الحمدُ للہ یہ ایک اچھی پہل ہے نیک عمل کی ابتدا اس ماہ رمضان المبارک میں کی جائے جس میں اللہ رب العالمین کے انعام و اکرام کی بارش ہوتی ہے ہر نیک عمل کے بدلے ایک کے 70 اللہ رب العالمین عطا کرتے ہیں ۔اس ماہ رمضان المبارک میں والدین اپنے نو نہالوں کو پہلا روزہ رکھنےکی ترغیب دیتے ہےاور جب بڑا روزہ آتا ہے یعنی 26 واں روزہ رکھنے کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔
دين دار گھرانوں میں اس کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے 28 مارچ 16 رمضان ہمارے عزیز مولانا محمداویس خان اشرفی ناظم جامعہ اسلامیہ فیضان ابرار ریسوڑ کے لیے یاد گار اور تاریخی دن تھا اس روز ان کے فرزند محمدحفیظ خان عمر 8 سال نے اپنا پہلا روزہ رکھا اس خوشی میں حافظ عبدالحمید بانی و مہتمم جامعہ اسلامیہ فیضان ابرارنے اپنے پوترے کے پہلا روزہ پر افطار وطعام کااہتمام کراپنے قرابت داروں کو یاد کیا ان کو اپنی خوشی میں شامل کیا اور اس دن کو ایک یاد گار تاریخی دن بنانےکی کوشش
کی۔
کیوں نہ ہم بھی یوم پیدائش منانےکی بجائے پہلا روزہ ہی کیوں ہرسال یوم ولادت پر اپنے نونہال کے روزہ رکھنے کا اہتمام کریں اور اپنے قربت داروں کو اس خوشی میں شامل کریں تا کہ ہم اس یوم ولادت والے دن غیر شرعی فعل سے بچ جائے اسطرح اور بھی کئی راستوں سے علمائے کرام مفتیان کرام کےصلح و مشورہ پر عمل کرتے ہوئے یوم ولادت پر ایک اچھے عمل کی نیو رکھ کرکےایک اچھے اور نیک متبادل کی تلاش کریں اوراسطرح اپنے معاشرہ کو ایک اسلامی معاشرہ بنانے میں اپنے آپ کو پیش کریں ۔معلوم ہو کہ روزہ اپنے آپ میں ایک بہت بڑا عمل ہے دنیا و آخرت کے اعتبار سے ۔ موجودہ سائنس بھی اس کی جسمانی افادیت سے انکار نہیں کرتی روزہ سے انسانی جسم میں آئندہ سال بھر کے لیے جسم کو تقویت ملتی ہے ۔جسمانی نظام کو مضبوط کرنے میں روزہ کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ دعا ہے کے اللہ رب العالمین ہمیں اپنے نونہالوں کے مستقبل کو روشن و تابناک بنانے کی توفیق عطا فرمائے ( آمین )
ردا سعدیہ مجاھد شیخ نے مکمل کیا روزہ۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی)
امبیڈکر نگر قاضی امین بلڈنگ کی کلیان کی ساکن عمر 7 سال جو کونوینٹ اسکول کلیان کی فرسٹ اسٹینڈرڈ کی طالبہ ہے نے ماہ رمضان المبارک کا روزہ مکمل کیا اس کی دادی، نانی، نانا ،چاچا، چاچیوں مانوں ،والدین نے اس کی خوب سراہنا کی موصوفہ مقامی دینی درسگاہ میں بھی دینی تعلیم کے حصول میں مصروف ہیں
تین سالہ معصوم یاسین عارف رضا نے مکمل کیا اولین روزہ۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی)بابوجی پورہ بیاول کے ساکن یاسین بابا عارف رضا نے انتہائی کم عمری تین سال میں ہی علاقہ خاندیش کی چلچلاتی دھوپ و شدید گرمی میں اپنی زندگی کا اولین روزہ مکمل کیا معلوم یاسین بابا کا تعلق شہر کے دیندار گھرانے سے ہیں شہر کی دینی سرگرمیوں اور انہیں عملی جامہ پہنانے میں اس کے اہل خانہ کا کلیدی کردار ہوتا ہے شہر میں واقع عید گاہ ، قبرستان مساجد دارالعلوم عصری تعلیمی اداروں کی تعمیر توسیع و قیام میں خانوادہ کا اہم رول رہتا ہے اس کے والدین گلناز بی و عارف رضا بھی صوم و صلوٰۃ کے پابند ہیں۔
معصوم روزدار
الینا تسنیم جاوید نیئر
6 سال
آزاد نگر کھام گاؤں
معصوم روزدار
معاویہ احمر مظہر اللہ خان
5 سال
مالوی پورہ
ملکاپور ۔ ضلع بلڈھانہ
کھام گاؤں (واثق نوید) رمضان المبارک کی آمد سے چھوٹے بڑے سب میں عبادتوں کا ذوق و شوق بڑھ گیا ۔ کھام گاؤں ٹیچر کالونی کے ساکن ساجد خان (مدرس) کی 7 سالہ ایمن عروج اور بھتیجی خدیجہ تبسم واجد خان (8 سال) نے آج اپنی زندگی کا پہلا روزہ رکھا۔ اللہ تعالیٰ دونوں بچیوں کو دونوں جہانوں کی کامیابی و کامرانی نصیب فرمائے۔