جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیر اہتمام ایچ جے تھیم کالج آف آرٹس اینڈ سائنس مہرون جلگاؤں کے شعبہ زولوجی کے زیر اہتمام " ورمی کلچر ورمی کمپوسٹ اور ورمی واش" پر ایک ہفتہ ورکشاپ گیارہ مارچ سے سولہ مارچ کا انعقاد عمل میں آیا پروگرام کی صدارت انچارج پرنسپل ڈاکٹر چاند خان نے کی۔
ورکشاپ کے مرکزی لیکچرر شری ایس ڈی دھنگر نے ورمی کلچر، ورمی کمپوسٹ' اور ورمی واش پر سیر حاصل معلومات فراھم کی ورکشاپ میں پروفیسر پنجاری ابراہیم، ڈاکٹر مستقیم باغبان ، ڈاکٹر امین قاضی موجود تھے۔ اغراض ومقاصد تعارف ڈاکٹر حافظ شیخ نے پیش کیے ۔
نظامت ڈاکٹر یوسف پٹیل نے بحسن وخوبی نے کی۔ ورکشاپ میں مقامی کسانوں، مقامی لوگوں اور کالج سے منسلک مرد خواتین طلباء نے شرکت کی۔