جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) مدرسہ حضرت عباس نجم العلوم بہشتی محلہ کا تیسرا سالانہ جلسہ انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوا اس جلسہ میں کم و بیش ٤٠ طلباء نے شرکت فرماتے ہوئے نعت مبارکہ، منقبت، احادیث نبوی ،تقاریر اقوال زریں پیش کیں جن میں حسان مستقیم بہشتی نے شاندار تقریر کر کے اول نمبر حاصل کیا۔
۔تو صفیان شیخ صادق نے دوم نمبر حاصل کیا۔اور صدیقہ امجد خان نے سوم نمبر پر قبضہ جمایا سال رواں میں کل چھ معصومین نے قرآن پاک کا ناظرہ کرنے کی سعادت حاصل کی تمام شرکاء کو اسناد و ٹرافیاں دیکر حوصلہ افزائی کی گئی جلسہ میں جج کے فرائص پیر طریقت حافظ و قاری سلسلہ قادریہ کے خلیفہ عبدالمتین چشتی صاحب نے ادا کیۓ۔
قاری توحید نوری،حافظ نوشاد صابری،حافظ جنید،نوری،مشتاق بہشتی سر،مصطفی بہشتی ،آصف بہشتی ،حنیف کھاٹک،فیروز شیخ، مستقیم بہشتی ،صلاح الدین شیخ،عمران بہشتی ،کے دست مبارک سے اسناد و ٹرافیاں تقسیم کی گئیں کامیابی کے لۓ مسجد و مدرسہ کے حفاظ کرام، امام مسجد ،نائب امام ٹرسٹیان و اہل محلہ نے کوشش کی اس موقع پر آمد ماہ رمضان المبارک سے متعلق علماء کرام کے بیانات ہوئیں ۔