کھام گاؤں (واثق نوید) اس پر آشوب دور میں جبکہ دانشوران قوم مسلم بچیوں کے ارتداد کے طرف بڑھتے قدم سے بے چین و فکر مند ہیں ایسے بھی یہ خوش گوار خبر بلڈھانہ ضلع کے موتلہ تحصیل سے موصل ہوئے جس سے اہل ایمان کے دلوں میں راحت و ٹھنڈک پیدا ہوئی ۔اور بے اختیار زبان سے اللہ اکبر کی صدا بلند ہوئی۔
ملی جانکاری کے مطابق موتلہ تعلقہ میں واقع دھامن گاؤں بڑے کی ضلع پریشد اردو مڈل اسکول میں جماعت ہفتم میں زیر تعلیم دو طالبات نے عصری تعلیم حاصل کرتے ہوئے امسال مکمل قرآن پاک کو حفظ کیا ۔ الفیہ اکبر باغبان اور عفیفہ صفدر باغبان نامی بچیوں نے یہ کار نامہ انجام دیا معلوم رہے کہ دونوں بچیاں سگی چچازاد بہنیں ہیں۔
ان کے والد محنت مزدوری کرکے اپنے اہل و عیال کو رزق حلال کھلاتے ہیں ۔ ان بچیوں نے ریگولر ہفتم جماعت کی تعلیم حاصل کرتے ہوئے مولانا عبد العظیم کی سرپرستی و نگرانی میں قرآن پاک کو حفظ کیا ۔ ضلع پریشد اردو اسکول کے طالبات کے اس عظیم و مبارک کارنامے پر یوم خواتین کے موقع پر ان کا استقبال کیا گیا ۔
کھام گاؤں پنچایت سمیتی کے کنجہرہ میں گوندھنا پور کیندر پرمکھ الحاج ابولمنتظر خاں کے جانب سے منعقدہ خواتین و طالبات کے اجلاس میں ان بچیوں کو شال ، گلدستے ، کپڑے ، تحفے دیکر انکی ہمت افزائی کی گئی ۔ انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کی گئی ،
اللہ تعالیٰ دونوں حافظہ بچیوں کو دونوں جہانوں کی کامیابی و کامرانی نصیب فرمائے( آمین )