موجودہ دور میں لڑکیوں بالخصوص مسلم بچیوں میں تعلیمی بیداری پیدا کرنے کے لیے سماج کے مختلف محکمے میں کام کرنے والی خواتین کو مدعو کیا گیا تھا ۔جنہوں نے اپنے تجربات اور مشاہدات کے ذریعے طالبات کو تعلیم کی اہمیت اور انکی ذمہ داری پر روشنی ڈالتے ہوئے بچیوں کی رہنمائی فرمائی ۔ اس موقع پر بچیوں کی رہنمائی کرنے کے لیے اکولہ سے شگفتہ جمال اور حاجرہ نور احمد بطور خاص مدعو تھیں ۔
جبکہ ونیتا شری کرشن چوہان(شکشن وستار ادھیکاری) ، ڈاکٹر نرملا جادھو ( اسکاؤٹ و گائیڈ ضلع پرشکشن کمیشنر) ، ڈاکٹر ثمینہ مبشر انصاری ، ایڈوکیٹ ام الحسنات شیخ ، انجینر مہک صدف شیخ ، مونالی بلی رام وانکھڑے (کارگزار مدیرہ ہفتہ روزہ سماج نشٹھا) ، نے بھی بچیوں سے خطاب کیا ۔ یوم خواتین کے ضمن میں تعلیمی میدان میں میں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر رتنا بیاس ، شمیم بانو اور رومانہ پروین کا بھی خصوصی استقبال کیا گیا ۔ پروگرام کی خاص بات یہ رہی کہ اس میں ضلع پریشد اردو مڈل اسکول دھامن گاؤں بڑے ، تعلقہ موتلہ کی دو طالبات عفیفہ صفدر باغبان الفیہ اکبر باغبان ، جنہوں نے ریگولر جماعت ہفتم کی تعلیم حاصل کرتے مولوی عظیم کی سرپرستی میں قرآن حفظ کیا ۔
ان حافظ قرآن طالبات کا پر زور استقبال کیا گیا ۔ تمام حاضرین نے انہیں دعاؤں سے نوازتے ہوئےمبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ مہمان مقرر حاجرہ نور احمد نے اس موقع پر ان طالبات کا تاعمر تعلیمی خرچ اٹھانے کی خواہش ظاہر کی ۔ پروگرام کی صدارت کے لئے کنجہرہ کی سرپنچ فرزانہ خاتون شفیع اللہ خان مدعو تھیں ۔
نظامت شمیم بانو نے نہایت عمدہ انداز میں کرتے ہوئے پروگرام کو چار چاند لگا دیئے ۔ اظہار تشکر کے فرائض ضلع پریشد اردو مڈل اسکول کنجہرہ کی فعال معلمہ بدر النساء نے ادا کئے ۔ تمام مہمانوں کا شال ، گلدستہ ، ٹرافی دیکر استقبال کیا گیا ۔ تمام حاضرین کے لیے ناشتے کا نظم کیا گیا تھا ۔