دوسرے سیشن کی صدارت ماہر تعلیم غنی غازی نے کی۔ اس سیشن کا پہلا لکچر پروفیسر مولانامحسن مصباحی(مرارکا کالج شیگاؤں) تعلیمی دھوکا دہی اور ہم اس موضوع پر تبادلہ خیال کیا جبکہ دوسرے لکچر میں ایڈوکیٹ عابد انعامدار کھامگاوں (صدر اے پی سی آر) نے سیر حاصل گفتگو کی ۔ انہوں نے قانونی آگاہی کی اہمیت اور ضرورت پر مکمل مطالعہ سے لبریز رہنمائی کی۔ اس کے بعد آخری لکچر میں کھامگاؤں کے مشہور ایڈوکیٹ زیڈ بی شیخ نے مذکورہ کانفرنس میں آئین کے مطابق ان کے حقوق اور عبادت گاہ کے تحفظ کے موضوع پر قابل قدر رہنمائی کرتے ہوئے حاضرین کے علم میں اضافہ کیا۔ حاضرین نے تمام مقررین کو دلچسپی سے سنا۔ آخر میں غنی غازی صاحب کی صدارتی تقریر کے ساتھ کانفرنس کا اختتام ہوا۔
شام 7 بجے عائشہ صدیقہ عربی مدرسہ کی طالبات کا سالانہ اجلاس زیر صدارت حاجی ضیاء اللہ خان منعقد ہوا۔ جلسہ میں طلبا و طالبات نے نعت، تقریر، حمد، سوال و جواب بہت اچھے طریقے سے پیش کئے۔ حاضرین نے ان تمام بچوں کو /-21000 روپیے کے نقد انعامات دیئے جبکہ رائل گروپ کی جانب سے ٹوپی اور سکارف دیا گیا ۔ بچوں کو اچھی اور معیاری تعلیم فراہم کرنے پر استاد حضرت اسماعیل اورمحمد غلام نور کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ مکہ مسجد ٹرسٹ پیٹھ محلہ کے تمام اراکین نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں بھرپور محنت کی۔
مذکورہ کانفرنس اور مدرسہ کے بچوں کے سالانہ اجلاس کی نظامت مکہ مسجد ٹرسٹ پیٹھ محلہ کے سکریٹری اعجاز احمد شیخ نے کی جبکہ شکریہ کلمات مکہ مسجد ٹرسٹ پیٹھ محلہ کے رکن یوسف خان عزیز خان نے ادا کئے۔