قارئین جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کی تواریخ کا اعلان ہو چکا ہے ہمارے ملک میں سات مرحلوں میں لوک سبھا انتخابات ہونے جا رہے ہیں حکومت ہند کی جانب سے فہرست راۓ دہندگان وو ٹر لسٹ میں نام شامل کرنے اور نام درستگی کاکام اب بھی جاری ہے ایسے مرد و خواتین جن کی عمر 18 سال ہونے کے باوجود ابھی تک انہوں نے فہرست رائے داہندگان میں اپنا نام شامل نہیں کیا ہے یا اگر نام شامل ہے تو اس میں کوئی تبدیلی یا درستگی کرنا ہے ان کے لیے ایک سنہری موقع ہے کہ وہ جلد سے جلد اپنے ناموں کا اندراج فہرست راۓ دہندگان میں کرائیں نام شامل کرنے کے لیے فارم نمبر 6 اور نام تبدیلی اور درستگی کے لیے فارم نمبر 8 کا استعمال کیا جائے یہ کام امیدوار کے پرچے نامزدگی داخل کرنے سے 10 دن قبل تک کیا جا سکتا ہے.
اس کے علاوہ ایسے مرد و خواتین جو 31 مارچ سے پہلے 18 سال کے ہو جائیں گے وہ بھی پیشگی درخواستیں دے سکتے ہیں اہل ناموں کو انتخابی فہرست میں شامل کیا جائے گا ایک اخبار کی اطلاع کے مطابق الیکشن کمیشن کو ایسی پیشگی ساٹھ ہزار درخواستیں موصول ہو چکی ہیں اگر آپ اپنی ہزار مصروفیات چھوڑ کر آج ہی یہ کام کرتے ہیں تو آنے والے لوک سبھا الیکشن میں آپ ووٹ ڈال سکتے ہیں یاد رکھیں ووٹ ہمارا دستوری وہ شرعی حق ہے.
جو آپ کی پسندیدہ حکومت کے منتخب ہونے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے شہر پر بھنی میں مفکر اسلام حضرت مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی مدظلہ العالی کی رہنمائی و سرپرستی میں چلنے والے رحمن فاؤنڈیشن اور مہا سہیوگ فاؤنڈیشن اور دیگر سماجی اور ملی تنظیموں کے ذمداروں اور نوجوانوں نے اس کام کو اب تک بہترین انداز میں انجام دیا ہے مزید کام جاری ہیں
🌟ووٹرلسٹ میں نام درج کرانے کے لئے مندرجہ ذیل ڈاکیومنٹ ہونا ضروری ہے۔
(1) پاسپورٹ سائز فوٹو
(2) پیدائشی شناخت کارڈ کے لئے مندرجہ ذیل ڈاکیومنٹ میں سے کسی ایک کا ہونا ضروری ہے۔
(1) پیدائشی سرٹیفکٹ (2) آدھار کارڈ (3) پین کارڈ
(4) ڈرائیورنگ لائنس (5) پاسپورٹ
💠 پتہ کے لئے مندرجہ ذیل ڈاکیومنٹ میں سے کسی ایک کا ہونا ضروری ہے۔
1 نل کنکشن بل (2) لائٹ بل ( 3) گیاس کنکشن پاس بک (4) نیشنل بینک پاس بک (5) آدھار کارڈ (6) رہی واسی
(7) گھر کے کسی فرد کا الیکشن
کارڈ