ایک ایسا پھل جو جنت میں بھی ملے گا وہ انگور ہے . تازہ پھل انگور( grapes) اور خشک شدہ پھل کشمش( Raisins) کہلاتے ہیں. انگور کی بہ نسبت کشمش میں غذائیت زیادہ ہوتی ہے. یہ پھل مشرق وسطیٰ، بالعموم یونانیوں اور رومیوں میں مقبول تھے۔ پرانے وقتوں میں کشمش کو کرنسی کے طور پر، کھیلوں کے مقابلوں میں ایوارڈ کے طور پر، اور فوڈ پوائزننگ food poisoning جیسی بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔
انگور کو مکمل طور پر خشک ہونے میں تقریباً 3 ہفتے لگتے ہیں۔
کشمش sultanas, raisins ، اور کرنٹ currants تین قسم کے خشک انگور ہیں۔
سنہرے کشمش sultanas کہلاتے ہیں جو بغیر بیج والے انگوروں کو خشک کرنے کے بعد حاصل کئے جاتے ہیں ان کو پہلے سلفر ڈائی آکسائیڈ کے محلول میں ڈبو دیا جاتا ہے تاکہ انکا رنگ گہرا نا ہوجائے ۔ پھر، قدرتی طور پر خشک کرنے کے بجائے، انہیں بڑے dehydrator کے ذریعے خشک کیا جاتا ہے۔ قدرتی طور پر کشمش کو خشک ہونے کے لیے چند ہفتے درکار ہوتے ہیں جبکہ dehydrator کے ذریعے یہ چند گھنٹوں میں ہی خشک ہوجاتے ہیں۔
منقوں اور کشمش میں صرف رنگ کا ہی فرق ہوتا ہے.
ان میں لوہا، پوٹاشیم، تانبا، مینگنیز کافی مقدار میں پایا جاتا ہے
کشمش میں بوران boron بھی ہوتا ہے۔ جو ہڈیوں اور جوڑوں کی اچھی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے، زخم کو جلد مندمل کرنے میں معاون ہے ، اور دماغ کی علمی کارکردگی cognitive performance کو بہتر بناتا ہے۔
معیاری کشمش کے ایک چوتھائی کپ میں
کیلوریز: 120
پروٹین: 1 گرام
چربی: 0 گرام کاربوہائیڈریٹ: 32 گرام*
فائبر: 2 گرام
قدرتی چینی: 26 گرام
کیلشیم: 25 ملی گرام
آئرن: 1 ملی گرام
پائے جاتے ہیں
کشمش میں انگور کی نسبت زیادہ کیلوریز، چینی اور کاربوہائیڈریٹ فائبر، پوٹاشیم اور آئرن ہوتے ہے۔ انگور کی طرح کشمش میں بھی آپ کو کچھ وٹامن سی اور وٹامن B6 ہوتے ہیں۔ تاہم انگور کے برعکس ان میں وٹامن اے کی کم ہوتے ہیں.
دوسرے پھلوں کی بہ نسبت کشمش میں اینٹی آکسیڈنٹس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ حالانکہ ان میں شکر کی مقدار کافی ہوتی ہے لیکن تب بھی کشمش آپکے خون کی شکر blood sugar کو اتنا نہیں بڑھاتے جتنا کہ دوسری میٹھی غذائیں
کشمش کے بے شمار فوائد میں سے کچھ کا ذکر یوں ہے
1) دل کی بہتر صحت: کشمش بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر کو کم کرکے آپ کے دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔
2) کشمش میں موجود فائبر آپ کے LDL (خراب) کولیسٹرول کو کم کرتا ہے، جو آپ کے دل پر دباؤ کو کم کرتا ہے۔
3) کشمش میں پوٹاشیم کی ایک اچھی خاصی مقدار ہوتی ہے ۔ جسم میں پوٹاشیم کی کمی ہائی بلڈ پریشرhigh blood pressure ، دل کی بیماری اور فالج کا باعث ۔
4)کشمش میں دوسرے خشک میوہ جات کے مقابلے میں *اینٹی آکسیڈنٹس* کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔
اینٹی آکسیڈنٹس antioxidants عمر بڑھنے aging process اور بے ہنگم life style کی وجہ سے خلیات(cells) کو پہنچنے والے نقصان کو روکنے میں مدد کرتے ہیں۔
کشمش میں موجود فائٹو نیوٹرینٹس phytonutrients ذیابیطس( شوگر) osteoporosis(ہڈیوں کا بھربھرا ہونا) اور کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں معاون ہیں۔
تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ فائٹونیوٹرینٹس سوزشinflammation اور درد کو کم کرتے اور آپ کے دماغ کی حفاظت کرسکتے ہیں۔
کشمش میں موجود tartaric acid ، آپ کی آنتوں کو بہتر کام کرنے میں مدد کر تا ہے، اور آپ کے آنتوں میں بیکٹیریا کی مقدار کو متوازن کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ colorectal cancer( بڑی آنت کا کینسر) کے خطرے کو کم کرنے کے لیے بھی معاون ہے۔
کشمش میں موجود oleanolic اور linoleic acid، آپ کے منہ میں زخم plaque بنانے والے بیکٹیریا کی پیدائش کو محدود کرتے ہیں ۔
یہ اینٹی آکسیڈینٹ آپکے منہ کا( PH) پی ایچ برقرار رکھتے ہیں۔ یہ آپ کے لعاب کو زیادہ acidic بننے سے روکتا ہے، جس کے نتیجے میں دانتوں میں cavity بننے کو عمل پر روک لگ جاتی ہے۔
چونکہ ان میں آئرن کی مقدار کافی ہوتی ہے اس لیے خون کی کمی anemia یا قلت الدم کے لئے بہترین پے.
نوٹ
موجودہ دور میں انگور یا کشمش کو زیادہ عرصے تک محفوظ رکھنے کے لیے کسان اس پر pesticides کا چھڑکاؤ کرتے ہیں اس کے نقصانات سے بچنے کے لیے استعمال سے پہلے صاف پانی میں اچھی طرح دھوکر استعمال کریں