مالیگاؤں (. اناو نیوز۔پریس ریلیز) رمضان المبارک سے ایک دن قبل جمعیت علماء مدنی روڈ کے زیر اہتمام نور نگر عائشہ نگر آگ متاثرین مکانات کا از سر نو تعمیر کا کام مکمّل ہونے پر ایک پروگرام منعقد کیا اس موقع پر آگ متاثرین مکانات کے تمام اہل خانہ کو مکانات کے بن جانے کے بعد چابیاں تقسیم کی گئی، اس ضمن میں صدرِ جمعیت علماء مفتی اسمٰعیل قاسمی نے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ رب العالمین نے اس مصیبت کی گھڑی میں جب لوگوں کے مکانات جل گئے تھے بے گھر ہوگئے تھے اور جمعیت علماء مدنی روڈ کے اراکین کو خدمت کا موقع دیا،
مالیگاؤں جمعیت علماء کی ایک تاریخ رہی ہے ماضی میں بھی جو لوگ اس طرح کے حالات سے دوچار ہوۓ ہم نے اسوقت انکی مدد کی تھی اور انکو مکانات بناکر کے دیے تھے آج اس موقع پر بڑا حادثہ پیش آیا اور تقریباً تیس مکانات جل گئے تھے اور جمعیت علماء مدنی روڈ نے اعلان کیا تھا ہم انکے مکانات بنانے کا اعلان کیا ہے ہمارے ساتھ شہر کی دیگر کوئی تنظیم شانہ بشانہ کام کرنے کیلئے تیار ہیں ہم اس پر راضی ہے اور کوئی اعتراض نہیں، ہم انکا تعاون کریں گے اور انکی مدد کریں گے اور اگر کوئی آگے نہیں آے گا تو جمعیت علماء اکیلے اس کام کو انجام دے گی اور علاقے لوگوں نے جمعیت علماء سے اپیل کی کہ یہ کام جمعیت ہی کرسکتی ہیں۔
اس ضمن میں کوئی فیصلہ لیں، اس کام کیلئے جب بجٹ نکالا گیا تو تقریباً 45 سے 50 لاکھ روپے تھا، جمعیت علماء مہاراشٹر نے دس لاکھ روپے کی امداد کی اور باقی مالیگاؤں جمعیت علماء نے اپنا مکمّل تعاون پیش کیا، اور اللہ کی ذات سے امید کرتے ہوئے اپنے بڑوں سے مشورہ کرتے ہوئے یہ کام پایہ تکمیل تک پہنچا، کوشش کرنا ہمارا کام ہے اور اسے مکمّل کرنا اللہ رب العزت کے قبضے قدرت میں ہے مَیں اس موقع پر جمعیت کے جنرل سیکریٹری عبدالمالک بکرا، مکی سیٹھ ، انیس فہمی ، اس کام کے نگراں عبدالرحمن پیارے ، مسعود مولانا کمپاؤنڈ ، علیم انجینئر ، عمران مانے حلقہ نمبر چھ کے تمام افراد وغیرہ احباب کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور انھوں نے یہ کوشش کی کہ رمضان المبارک سے پہلے یہ کام مکمّل ہوجائے
اور آج الحمداللہ یہ کام پایہ تکمیل تک پہنچا، اور ہم نے مکانات بن جانے کے بعد مکانات ان لوگوں کے سپرد کر دیں گے جنکے مکانات تھے یہ کام اللہ کے فضل و کرم سے ہوا اور ان مخیر حضرات کے تعاون سے جو ہمارے اس شہر کے ہے اور خاص طور پر جمعیت علماء مہاراشٹر کے شکر گزار ہیں اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس خدمت کو قبول فرمائے اور آئندہ بھی ایسا کوئی برا وقت نہ آئے لیکن خدانخواستہ اگر ایسا کوئی واقعہ پیش آیا تو اللہ اسطرح سے خدمت کا موقع دیں اور ہمت و حوصلہ سے کام لیتا رہے.