ثنا نیوز پر مکمل تفصیل سننے کے لیئے یوٹیوب کے لوگو کو کلک کریں
ولی رحمانی کا فارمولا
از قلم۔۔اظہار حسن ندوی
دوحہ قطر تین رمضان المبارک
ولی رحمانی صاحب نے اپنے ادارے کی تعمیر کے لیے 100 روپئے عوامی تعاون حاصل کرنے کے لیے جو ترکیب اور نایاب حکمت اپنائی تھی ، اس میں اللہ سبحانہ وتعالٰی نے انہیں بڑی کامیابی عطا فرمائی. اگر اس حکمت کو دوسرے ادارے کے لوگ بھی اپنائیں اور عوام صرف اور صرف 100 روپئے کا ماہانہ دینے کا ذہن بنا لے تو صرف ایک سال کے اندر ولی رحمانی کے ادارے کے طرز پر بارہ ادارے بارہ جگہوں پر بن سکتے ہیں، اس طرح سے پورے سال میں ایک شخص کو صرف 1200 روپئے تعاون کے کے طور پر ادا کرنا ہوگا ، ویسے ایک سال میں آپ نہ جانے کتنے ہی چندے لہو لعب اور کھیل تماشے میں گنوا دیتے ہیں. چائے نوشی، گٹکے اور سگریٹ کے دھویں میں اڑا دیتے ہیں، کچھ اپنے بچوں کی تعلیم اور تعمیر پر بھی خرچ کریں اور اس کا فائدہ دیکھیں.
ملت کے خیر خواہوں اور درد مندوں سے اپیل ہے کہ میری اس چھوٹی سی تحریر پر سنجیدگی سے غور کریں اور خلوص و ایمانداری اور سچے جذبے اور اچھے پلان کے ساتھ اپنے اپنے علاقے میں تعلیمی اداروں کی تعمیر پر کام کرنا شروع کریں، یاد رکھیں قوم کو عزت و سرخروئی تعلیم سے ہی ملے گی سیاسی لوگوں کے نعروں، سپنوں اور ان کی شعبدہ بازی سے نہیں.