کھام گاؤں (واثق نوید) کھام گاؤں کے رکن اسمبلی ایڈوکیٹ آکاش فونڈکر کے مطالبے پر حکومت نے تقریبا 25 کروڑ روپیوں کے تعمیراتی کاموں کو کھام گاؤں ، آکاش فونڈکر کے مطالبے پر شہر میں 25 کروڑ روپئے کے تعمیراتی کاموں کا افتتاح عید گاہ ، قبرستان روڑ ، تاج نگر میں ہیور بلاک اور ٹیچر کالونی گارڈن کے لیے تقریباً ایک کروڑ روپئے منظوری دی ہے ۔
جس میں شہر کے راستے ، نالیاں ، مختلف سماجی گھر ، گارڈن ، شامل ہیں ۔ شہری اور دیہی علاقوں میں روزانہ تعمیراتی کاموں کے افتتاح عمل میں آرہے ہیں۔ جس سے پورے حلقہ انتخاب میں بڑے پیمانے پر تعمیراتی کام جارہی ہیں ۔ 25 کروڑ روپئے کے تقریباً 72 کاموں کا افتتاح روزانہ شہر اور دیہی علاقوں میں جارہی ہیں۔ اس بار بھی اقلیتی علاقوں میں رکن اسمبلی ایڈوکیٹ آکاش فونڈکر نے خصوصی توجہ دیکر ایک کروڑ روپئے سے زیادہ کے
تعمیراتی کام دیئے ہیں ۔
معلوم رہے کہ رکن اسمبلی ایڈوکیٹ آکاش فونڈکر سے مسلم علاقوں میں کاموں کو لیکر محمد ادریس جمعدار ، شہرت خان ، انیس جمعدار ، واثق نوید ، نجیب اقبال ، گل زماں شاہ ، بڈھن چودھری ، شعیب قریشی ، سلیم ملک ، عارف بھیا ، ظریف خان ، محمد ناصر ، اکرم قریشی ہمیشہ ملتے رہتے اور کام منظور کراتے ۔ یہ ہی وجہ ہے کہ آج مسلم علاقوں میں کروڑوں روپے کے تعمیراتی کام ہوگئے ، جارہی ہیں ۔ یہ نئی تاریخ بن رہی ہے ۔ اس بار میں رکن اسمبلی ایڈوکیٹ آکاش فونڈکر نے سجن پوری عید گاہ میں پیور بلاک لگانے کے لیے 25 لاکھ روپے ، منظور کئے ۔ کام کا افتتاح عمل میں آچکا ، ایکتا کالونی مسلم قبرستان روڈ اور پل کے لئے 15 لاکھ روپئے اس کا بھی افتتاح رکن اسمبلی ایڈوکیٹ آکاش فونڈکر کے بڑے بھائی ساگر فونڈکر کے ہاتھوں عمل میں اگیا۔ ٹیچر کالونی کے اوپن اسپس میں ایک وسیع و عریض خوبصورت گارڈن کے لیے 50 لاکھ روپے ، تاج نگر مسجد کے سامنے پیور بلاک لگانے کے لیے 5 لاکھ روپئے ۔
ٹیچر کالونی کے روڈ اور نالیوں کے لئے 17 لاکھ روپے ، ہری فیل میں پیور بلاک کے لیے 3 لاکھ روپئے دیئے ۔ ان کاموں کا افتتاح عمل میں آچکا اور جلد ہی کاغذی و دفتری کاروائی کے بعد کام شروع ہو جائے گے۔ عین رمضان سے پہلے آکاش فونڈکر نے مسلم محلوں میں جو مزید نئے کام دئیے اس سے مسلم علاقوں میں آکاش فونڈکر کے کاموں کی ستائش کی جارہی ہے