کھام گاؤں (واثق نوید) 9 مارچ کو کھام گاؤں پنچایت سمیتی کے گوندھنا پور کیندر میں کنجہرہ اسکول پر یوم خواتین بڑے پیمانے پر منایا گیا ۔ جس میں مہمان مقررین کی حیثیت سے اکولہ سے مشہور شاعرہ و فعال معلمہ حاجرہ نور احمد اور مثالی و فعال معلمہ شگفتہ جمال تشریف لائیں تھیں ۔
ضلع پریشد اردو مڈل اسکول کنجہرہ کے طالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے موصوفہ نے طالبات کو مطالعہ کی ترغیب دی اس ضمن میں محترمہ نے طالبات سے وعدہ کیا تھا کہ وہ انکے مطالعے کے لئے اسکول کی لائبریری کو 200 کتابیں فراہم کریں گی ۔ حسب وعدہ محترمہ نے ضلع پریشد اردو مڈل اسکول کنجہرہ کی فعال معلمہ شمیم بانو کے نام رحمانی پبلیشر مالیگاوں کے کتابین ارسال کی ۔ آج ان تحفے میں موصول کتابوں کو گوندھنا پور کیندر پرمکھ الحاج ابولمنتظر خاں ، مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے ریاستی جوائنٹ سیکریٹری واثق نوید ، اسکول کے ہاتھوں ایک مختصر سی تقریب میں ضلع پریشد اردو مڈل اسکول کنجہرہ کے طلباء اور صدر مدرس محمد ناصر الدین کے سپرد کی گئی ۔
تمام طلباء نے اس خوبصورت تحفے کے لئے حاجرہ نور احمد کا شکریہ ادا کیا اور انہیں دعائیں دیتے ہوئے عہد کیا کہ ہم ان شاءاللہ جلد یہ کتابیں پڑھ لیں گے اور آئندہ ہمیشہ مطالعہ کرنے کی عادت بنائے گے ۔ اس موقع پر شہباز باجی ، حسنہ باجی ، شاہینہ باجی ، بدر النساء باجی ، رحمن سر۔سیما باجی ، احسان سر اور محبوب خان سر بھی موجود تھے