جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) خاندیش کی ام المدارس کہلانے والے اولین تعلیمی ادارے اینگلو اردو ہائی سکول و جونیئر کالج میں ١٩٧٥ کی فعال بیچ کی سہ ماہی میٹینک سید غفار علی سرتاج کی صدارت میں مدرسہ انوار العلوم مہرون میں منعقد ہوئی موظف پرنسپل و افسانہ نگار صغیر احمد نے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے گذشتہ سال کی سرگرمیوں کا جائزہ پیش کیا-
انہوں نے میٹنگ میں گروپ ممبران کی عدم شمولیت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان ممبران تک پہنچ کر ان کے حالات اور مسائل معلوم کرنا چاہے جو ہمارے ساتھی ہے مگر آج ہماری محفل میں شریک نہیں کیونکہ گروپ کا بنیادی مقصد حلقہ احباب و گروپ ممبران کی خوشیوں اور غموں میں شریک ہو کر باہنی تعاون کرنا ہے ۔
اس موقع پر اقبال پیر زادہ ، یونسی رضوی، صادق شیخ,مرزا اقبال بیگ، یونس با بوجی, محمد شکیل باغبان، عثمان علی اور گلاب حیدر نے تاثرات پیش کرتے ہوئے گروپ کو مضبوط مستحکم فعال و منظم بنانے کی منصوبہ بندی پر زور دیا۔خاص طور سے رمضان المبارک میں نظام زکوۃ کو مضبوط کر کے گروپ کے ضرورت مند اور مستحق ساتھیوں کے مسائل حل کرنے کی قرار داد منظور کی گئ
مرزا اقبال سر نے آخیر میں سب کا شکریہ ادا کیا-
اس موقع پر رواں سال 2024 کے لیے مجلس عاملہ کا انتخاب اتفاق رائے سے عمل میں آیا جو درج ذیل ہے ۔
عثمان علی شریف علی( صدر)
محمد شکیل باغبان نائب(نائب صدر)
مرزا اقبال بیگ (سیکرتری)
یونسی با بو جی ( جو ائنٹ سیکریزی )
گلاب حیدر پنجاری (خازن)۔