کھام گاؤں (واثق نوید) شہر میں رکن اسمبلی ایڈوکیٹ آکاش فونڈکر نے کروڑوں روپے کے تعمیراتی کاموں کے ذریعے ترقیوں کا بول بالا کردی ۔ کھام گاؤں شہر کے حصے میں ترقیاتی کاموں کا نظارہ بند آنکھوں سے بھی محسوس کیا جاسکتا ہے ۔ مسلم سماجی خدمت گار انیس جمعدار نے بھی آکاش فونڈکر کے کاندھے سے کاندھا ملکر کام کیا اور اپنے پربھاگ میں تقریباً 5 کروڑ روپئے کے تعمیراتی کام کروائے ۔
یہ ہی نہیں بلکہ انیس جمعدار نے اپنے ساتھی ادریس جمعدار ، شہرت خان ، شعیب قریشی ، بڈھن چودھری ، واثق نوید ، نجیب اقبال ، گل زماں شاہ ، عارف بھیا ، سلیم ملک ، ظریف خان ، محمد ناصر ، اکرم قریشی ، رحیم خان (مولانا ) ، کے ساتھ ملکر کھام گاؤں شہر کے مسلمانوں کے اجتماعی کام بھی کروائے جس کا اعتراف انکے سیاسی مخالفین بھی کرتے ہیں۔ انیس جمعدار نے کامیاب منصوبہ بندی کرتے ہوئے گزشتہ پانچ سالوں میں شوکت کالونی ، پھاٹک پورہ ، جونا فیل ، میں تقریبا 5 کروڑ روپئے کے تعمیراتی کام کئے اور ابھی بھی کئی کام جاری ہے ۔
جونافیل کی چھوٹی چھوٹی گلیوں میں تقریباً 12 لاکھ روپے لاگت کے پیور بلاک لگائے جس سے محلے کے لوگوں کے آمد و رفت میں آسانی ہوگئی ۔ کام مکمل ہونے پر لوگوں نے انہیں دعاؤں سے نوازتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کی ۔