اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے سالہائے گذ شتہ کی طرح امسال بھی سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے شہر مالیگاؤں کے مشہور معروف علاقہ مومن پورہ میں گزشتہ نو سال سے پابندی کے ساتھ تراویح کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
مصلیان کرام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے صاف صفائی و دیگر اہم سہولیات کا خصوصی نظم کیا جائے گا۔ اطراف کے علاقوں سے تشریف لانے والے صاحبان سے ہم مودبانہ درخواست کرتے ہیں کہ باوضو پیدل اپنے مکان سے المرجان جماعت خانہ تشریف لائیں۔ تاکہ اجر و ثواب میں اضافہ ہو جائے۔ دور دراز سے آ نے والے مصلیا ن کرام وہیں باوضو ہو کر نماز تراویح ادا کریں۔
نوٹ۔۔قصاب باڑہ مسجد مالیگاؤں میں ایک ہی نشست میں کلام پاک سنانے کا شرف حاصل کرنے والے حافظ عبداللہ ڈاکٹر انیس احمد انصاری،حافظ عدنان ،حافظ امیر حمزہ صاحبان نماز تراویح میں کلام پاک سنائیں گے۔
پہلے روز نماز کا وقت 8.20 رہے گا.
پھر مصلیان کرام سے مشورہ کے بعد وقت طے کیا جائے گا.
اُمید ہے مصلیان کرام ہماری آواز پر لبیک کہیں گے۔۔
انتظامیہ کمیٹی المرجان ہال ،نزد نور ہاسپیٹل۔ مومن پورہ مالیگاؤں۔